پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب ، بلاول بھٹو

Nov 03, 2023 | 16:34:PM
پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب ، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے پر عوام کو مبارکباد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو الیکشن کے چاند کی مبارکباد دیتے  ہیں ۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کا اعلان بہت بڑی کامیابی ہے، پیپلزپارٹی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، ہم لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کی امید کیوں رکھیں؟ کوئی ایک الیکشن بتادیں جس میں پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر حکومت بنائی، 1987 اور 2008 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی نے حکومت بنائی ، اس بار بھی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ، اصولی طور پر تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن سہولت متعارف

الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا یہ بہت اچھی بات ہے لیکن بہتر ہوتا اگر سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی تھی کہ  الیکشن کا اعلان کر دیں ،پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب ،پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔