اپنے قائد پر آنچ نہیں آنے دیں گے،عمران خان کی جان بچانے والے کارکن کی گفتگو

Nov 03, 2022 | 17:59:PM
اپنے قائد پر آنچ نہیں آنے دیں گے،عمران خان کی جان بچانے والے کارکن کی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر آباد (24 نیوز ) لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پکڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتسام نے کہا ہے کہ خان صاحب جب تک زندہ ہے آپ پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ پہلے اُس نے فائرنگ کنٹینر پر کی، میرے خیال میں اس کی پسٹل آٹو تھی، جب میں اسے پکڑا تو اس سے قبل ایک شخص کو گولی لگ گئی تھی، مجھے اگر لگ جاتی تو کوئی بات نہیں تھی، میں خان صاحب کے ساتھ بائی پاس سے پیدل آ رہا تھا، جب میں نے مسلح شخص کو دیکھا تو اس کے ہاتھ میں پسٹل تھا، تو میں نے بھاگ کر اُسے پکڑ لیا، اس نے فائر کر دیا تھا، میری جان جاتی ہے تو جائے عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے، خان صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ٹیگز: