لاہورہائیکورٹ : مستقل کیے گئے گیارہ ججز کل حلف اٹھائیں گے

Nov 03, 2022 | 12:48:PM
لاہور ہاءیکورٹ
کیپشن: لاہورہائیکورٹ ،چیف جسٹس، ججز ، حلف برداری ، جوڈیشل کمیشن ،سفارش، 24نیوز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ کےکنفرم 11 ججز کل عہدوں کاحلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس کی زیر صدارت  کنفرم ہونےوالے ججز کے عہدوں کی حلف برداری کل پونے11بجےہائیکورٹ کے سبزہ زار میں ہوگی ۔

لاہور ہائیکورٹ مستقل ججز کی تعداد 43 ،خالی اسامیوں کی تعداد17 ہوجائے گی ۔جوڈیشل کمیشن نے11 ایڈیشل ججز کو ریگولر کرنے کی سفارش کی تھی۔علاقائی بنچز کے ججز ، بار عہدیدار حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر لاافسران شرکت کریں گے۔جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد حلف اٹھائیں گے۔جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس محمد امجد رفیق،جسٹس عابدحسین چٹھہ حلف اٹھائیں گے۔جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ حلف اٹھائیں گے۔جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی حلف اٹھائیں گے۔جسٹس راحیل کامران شیخ مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے۔