ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ،بالائی خیبرپختونخوامیں بارش، ژالہ باری متوقع

May 03, 2026 | 20:26:PM
ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ،بالائی خیبرپختونخوامیں بارش، ژالہ باری متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر بالا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، بونیر، سوات ، باجوڑ، مالاکنڈ، پاڑہ چنار، خیبر،مہمند، مردان،چارسدہ، ایبٹ آباد، ما نسہرہ،بٹگرام، شانگلا، کو ہستان، دیر، کوہاٹ، اورکزئی، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی اضلاع میں آندھی / گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع  ہے،  مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد،ساہیوال، جھنگ، لاہور،قصور، اوکاڑہ،شیخوپورہ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، ڈی جی خان اور خوشاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بعد ازدوپہر وسطی ،جنو بی اضلاع میں تیز  اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بعدازدوپہر ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان ، لورالائی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

     کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،  آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد ، شہید بینظرآباد46، لسبیلہ ،تربت ، دادو، پڈعیدین ،موہنجو دڑو، حیدرآبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ۔

ترجمان و ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر نے بتایا کہ کراچی میں مئی کے مہینے کے دوران گرمی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹاجوکہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے ، ًگرمی کی موجودہ لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلئیرنہیں کیا جارہا  ہے ۔

 ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہواوں کی 3 تا 5 دن مسلسل بندش ہوگی ،درجہ حرارت 40 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد تک تجاوز کرنے جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں ، کل مزید ایک روزہ گرم موسم کے بعد درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع