فیصل آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائز جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر ا ٓگئے

May 03, 2026 | 18:25:PM
فیصل آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائز جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر ا ٓگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ )فیصل آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائز جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آ گئے، جہاں رواں سال 2026 کے دوران ڈکیتی کی 23 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائز سے نقدی اور پیزے چھین کر فرار ہونے کی متعدد وارداتیں کیں، جس سے اس پیشے سے وابستہ افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقوں میں 4، ساندل بار میں 2، کھرڑیانوالہ میں 2 اور بلوچنی میں 2 وارداتیں پیش آئیں۔ اسی طرح تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں 2 جبکہ تھانہ رضا آباد میں بھی 2 ڈیلیوری بوائز کو لوٹا گیا۔

دیگر متاثرہ علاقوں میں سٹی جڑانوالہ، صدر تاندلیانوالہ، غلام محمد آباد، پیپلز کالونی اور سرگودھا روڈ شامل ہیں، جہاں ایک، ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

علاوہ ازیں تھانہ منصور آباد، ملت ٹاؤن، بٹالہ کالونی اور ٹھیکری والا کے علاقوں میں بھی ایک، ایک ڈیلیوری بوائے ڈکیتی کا نشانہ بنا، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع