لندن سے ترکی جانے والی فلائٹ میں جھگڑا، جہاز ہنگامی طور پر موڑ دیا گیا

May 03, 2026 | 12:16:PM
لندن سے ترکی جانے والی فلائٹ میں جھگڑا، جہاز ہنگامی طور پر موڑ دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لندن سے ترکی جانے والی ایک پرواز میں شدید ہنگامہ آرائی،خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیگر مسافروں کے ساتھ جھگڑا ، پائلٹ کو جہاز کی  ایمرجنسی لینڈنگ کر نا پڑ گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ easyJet کی لندن گیٹ وِک سے انطالیہ جانے والی پرواز میں پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ووڈکا نوشی کے بعد ایک مسافر پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اس پر تھوک دیا، جس کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔

جھگڑے کے دوران دیگر دو مرد مسافر بھی تنازع میں شامل ہو گئے، جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:جمائما کونیا جیون ساتھی مل گیا، شادی کب ہو گی? جانیے

حالات قابو سے باہر ہونے پر پرواز کو ہنگامی طور پر کوسووو کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارہ Pristina International Airport پر اتارا گیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو جہاز سے اتار لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے دوران مسافروں اور عملے نے شدید پریشانی کا سامنا کیا، جبکہ ایک مسافر نے واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔

بعد ازاں پرواز کو دوبارہ اپنی منزل انطالیہ روانہ کیا گیا، تاہم یہ سفر تقریباً تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔

ایزی جیٹ کے ترجمان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی بھی قسم کے خلل ڈالنے والے رویے کو برداشت نہیں کرتے اور مسافروں و عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔