بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی فنانسر سے منگنی،جلد شادی کا امکان

May 03, 2026 | 10:42:AM
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی فنانسر سے منگنی،جلد شادی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ   جمائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی ۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر  جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش،آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے اور قریبی حلقوں کے مطابق دونوں ایک ساتھ خوش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد جوڑا آئندہ چند ماہ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی 2026 کے وسط یا آخر تک ہو سکتی ہے  تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:انجن آئل لیک ہونے کا خطرہ، معروف کمپنی  نے ہزاروں موٹرسائیکلیں واپس منگوا لیں

جمائما گولڈ سمتھ جو سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمیما کے اہل خانہ نے بھی کیمرون او’ریلی سے ملاقات کی ہے اور ان کے تعلقات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جمیما کے کریئر میں متعدد معروف ڈاکیومنٹریز اور فلمی پروجیکٹس شامل ہیں  جبکہ حالیہ برسوں میں وہ سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔

منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے قریبی حلقوں میں اسے ان کی زندگی کے ایک نئے اور پُرسکون باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 منگنی کی خبر    عالمی میڈیا کی زینت بن گئی ،سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں اور مخالفین میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال بھی دیکھنے میں آیا ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، رضا امیری مقدم