تہران کی نئی تجاویز کاجلد ہی جائزہ لیں گے: صدر ٹرمپ نے ایرانی ناکہ بندی کو دوستانہ قرار دیدیا

May 03, 2026 | 08:36:AM
تہران کی نئی تجاویز کاجلد ہی جائزہ لیں گے: صدر ٹرمپ نے ایرانی ناکہ بندی کو دوستانہ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران سے متعلق سفارتی اور عسکری پیش رفت میں تیزی آ گئی ہے، جہاں ایک جانب ایران نے اپنی تازہ تجاویز پیش کر دی ہیں، وہیں دوسری جانب امریکا نے ان تجاویز کا جلد جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے جاری اقدامات کو “دوستانہ ناکہ بندی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کانگریس میں بعض ارکان ایسے ہیں جو انتظامیہ کے سفارتی اختیارات کو محدود کرنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک اپنے اقدامات کی مکمل قیمت ادا نہیں کی، اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار 

ادھر دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کے تحت امریکا نے جرمنی سے 5 ہزار سے زائد فوجیوں کو واپس بلانے کا بھی عندیہ دیا ہے،