پہلگام چھیڑ بن گئی،بالی ووڈگلوکارسونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج

May 03, 2025 | 21:01:PM
پہلگام چھیڑ بن گئی،بالی ووڈگلوکارسونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم کے خلاف بھارتی ریاست کرناٹک میں  کناڈا زبان بولنے والے افراد کی جدوجہد کو دہشت گردی اور پہلگام میں ہونے والے واقعات کے ساتھ جوڑنے پر ایف آئی آر درج  کر لی گئی۔
نیوزویب سائٹ ’مینٹ‘ کے مطابق کرناٹک میں  کناڈا زبان بولنے والوں کی تنظیم کرناٹک رشانہ ویدیکے (کے آر وی) نے بنگلورو پولیس میں ایک باضابطہ شکایت درج کرائی ہے،جس میں کے آر وی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’گلوکار سونو نگم نے کناڈا بولنے والے افراد کی جدوجہد کو دہشت گردی اور پہلگام میں ہونے والے واقعات کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سونو نگم مختلف لسانی گروپوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کے آر وی نے سونو نگم کی جانب سے کہے گئے الفاظ کو ایک جمہوری و ثقافتی دعوے اور دہشت گردی کے درمیان ناقابل قبول موازنہ قرار دیا ہےتنظیم نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر سونو نگم نے عوامی سطح پر اپنے کہے پر معافی نہ مانگی تو ریاست کرناٹک میں ان کے کنسرٹس اور پرفارمنسز پر پابندی لگا دی جائے گی۔یہ تنازعہ سونو نگم کے بنگلورو میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر ایک طالب علم کی جانب سے سونو نگم کو کناڈا زبان میں گانا گانے کی درخواست کی جاتی ہے۔جواب میں گلوکار اپنی پرفارمنس روک کر کہتے ہیں کہ یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی، براہ کرم یہ تو دیکھ لیں کہ آپ کے سامنے کون کھڑا ہے، لو یو آل گائیز  (آپ سب کو ڈھیر ساری محبت)۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا وقت کبھی ختم نہیں ہو سکتا: شہزاد خان