شیوانگی ورما سے رومانوی تعلق پر گووند نام دیو نے خاموشی توڑدی

May 03, 2025 | 16:35:PM
شیوانگی ورما سے رومانوی تعلق پر گووند نام دیو نے خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں میں منفی کرداروں کے لیے مشہور 71 سالہ اداکار گووند  نامدیو نے 32 سالہ اداکارہ  شیوانگی ورماکے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پرخاموشی توڑدی ۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق گووند نامدیو نے کہا ہے کہ شیوانگی ورما کے ساتھ میرا خالصتاً پیشہ ورانہ تعلق ہے،میرے اور شیوانگی کے درمیان رومانوی تعلق کی افواہیں ہماری آنے والی فلم "گوری شنکر گوہر گنج والے" کی ایک تشہیری پوسٹ سے پیدا ہوئیں، وائرل تصویر دراصل فلم کے پلاٹ کا حصہ تھی جس میں ایک بوڑھا آدمی ایک چھوٹی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

گووند نامدیو کا کہنا تھا کہ میری بیوی سودھا نامدیو ہی میری زندگی ہے،میں اپنی اہلیہ کے علاوہ کسی اور سے محبت نہیں کرتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلق پر مبنی مواد خالصتاً ایک سینما بیانیہ تھا، یہ بیانیہ میری ذاتی زندگی کی عکاسی نہیں کرتا۔

 یہ بھی پڑھیں:300 کے قریب پاکستانی فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ شیوانگی ورما نے سوشل میڈیا پر اداکار نامدیو کے لیے محبت کا اظہار کیا تھا،انہوں نے نامدیو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر صرف ایک ایک نمبر ہوتا ہے، محبت میں چھوٹی یا بڑی عمر معنی نہیں رکھتی ۔