300 کے قریب پاکستانی فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)300 کے قریب پاکستانی فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے۔
محمد کمال پاشا کے بچوں کے مطابق وہ برین سٹروک،برین ڈیمج اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا تھے، بیماری کے باعث وہ یادداشت بھی کھو چکے تھے اورگزشتہ سات ماہ سے بستر پرتھے۔

محمدکمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے،انہوں نے 300 کے قریب فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں نکی جئی ہاں،رقاصہ،ہمایوں گجر سمیت کئی سپرہٹ ثابت ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میرانتقال کرگئے
وہ فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹرانورکمال پاشاکے صاحبزادے اورحکیم شجاع پاشاکے پوتے تھے۔