مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میرانتقال کرگئے 

May 03, 2025 | 13:27:PM
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میرانتقال کرگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر86سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔

1938 ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے،ان کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہواتھاجس کے بعد سے وہ شدید علیل ہو گئے تھے، دس سال قبل ان  کے دل میں بھی سٹنٹ  پڑا تھا۔

پروفیسر ساجد میر گزشتہ 40سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے،وہ 5 بار ایوان بالا سینٹ کے رکن رہے،ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقاءمیں ہوتا تھا،انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب "عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ" شامل ہیں۔

ان کےسعودی عرب کے حکمرانوں شاہ عبد اللہ ،شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کے ساتھ بھی خصوصی مراسم تھے،سیاسی تاریخ میں ان کی ایک منفرد پہچان جنرل پرویز مشرف کے صدر کے انتخاب میں مخالفت میں تنہا ووٹ ڈالنا تھا،وہ اسلام کی سربلندی اور جمہوریت کے لیے تواناآواز تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے سے متعلق بھارت پہلے تفتیش پھر الزام تراشی کرے: یوسف رضا گیلانی

پروفیسرساجد میر کچھ روزقبل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ منتقل ہو گئے تھے اوروہیں انہوں نے آخری سانسیں لیں،انہوں نے 2 بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے،ان کا ایک بیٹا ڈاکٹر عاقب میر کینیڈا میں جبکہ دوسرا بیٹاڈاکٹر احمد میر سیالکوٹ میں پریکٹس کررھا ہے،بیٹی خاتون خانہ ہیں اوربیوہ   پرنسپل گورنمنٹ کالج سیالکوٹ رہ چکی ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آ ج رات دس بجے  علامہ اقبال کالج خادم علی روڈ سیالکوٹ میں ادا کیا جائے گی۔