سبین فاروقی نے ڈرامہ سیریل" تیرے بن" میں اپنے منفی کردار پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

May 03, 2023 | 17:55:PM
سبین فاروقی نے ڈرامہ سیریل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل" تیرے بن " کی منفی   کردار  نبھانے  والی (حیا)  اداکارہ سبین فاروقی نے اپنے ساتھ میرب  مرتسم  فینز کے رویوں کا اظہار  کی  دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "تیرے بن"  ہر قسط کے بعد مقبولیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہا ہے، اس ڈرامے میں جہاں مرتسم اور میرب کی جوڑی سب کو پسند آئی ہے وہیں ڈرامے میں حیا کا منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ  سبین فاروقی  سے میرب مرتسم فینز خاصے خفا نظر آتے ہیں۔ڈرامے کے ہیرو مرتسم کے فینز کی جانب سے سبین فاروقی(حیا) پر خاصی تنقید کی جاتی رہتی ہے  جس کا ذکر اداکارہ کی جانب سے اپنے ایک انٹرویوز میں بھی کیا جاچکا ہے ۔

تاہم اب حال ہی میں سبین فاروقی نے میرب مرتسم فینز کاحیا کیلئے نفرت کا اظہار  دلچسپ انداز میں دکھایا ہے جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سبین فاروقی(حیا) موجود ہے اور ان کے عقب میں میرب  مرتسم کے فینز   ڈنڈا اور جوتی لیے کھڑے ہیں جو سبین فاروقی(حیا) کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ۔

جبکہ ایک اور ویڈیو انہوں نے اپنی انسٹاسٹوری پر شیئر کی ہے ،جس میں شاہد کپور کو میرب مرتسم کا فین بنایا گیا ہےاوروہ ایک عورت(حیا)  کو پکڑنے کیلئے  پیچھے بھاگتے ہیں۔