40 سال کے افراد  کو کورونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی ، ڈاکٹر فیصل سلطان

May 03, 2021 | 15:09:PM
40 سال کے افراد  کو کورونا ویکسین آج سے لگائی جائے گی ، ڈاکٹر فیصل سلطان
کیپشن: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آج سے 40 سال کے افراد  کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، جون تک ایک کروڑ 90 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، نوے فیصد حفاظتی دوا پاکستان خریدے گا، مفت اور عطیے والی ویکسین پر انحصار کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کےتحت شروع کیا، ویکسین بنانے والی کمپنی سے گزشتہ سال سےبات چیت جاری ہے، کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پرپابندی لگا رکھی ہے تاہم اہداف حاصل کر لیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے پاکستان کیلئے نازک ہیں جس کے لئے ہم سب کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور  دنیا بھر میں یومیہ کیسز 9لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’باہو بلی ‘‘ کی اداکارہ انشوکا شیٹھی نے دبئی کے تاجر سے شادی کرلی