عائزہ خان کے گھر نئےمہمان کی آمد

May 03, 2021 | 14:00:PM
عائزہ خان کے گھر نئےمہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان کے گھر نئے مہمان ’مینو‘ کی آمد سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر خوبصورت طوطے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گھر اس نئے ممبر کی آمد سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔ویڈیو کیپشن میں اداکارہ نے ’مینو‘ کومداحوں سے  ملواتے ہوئے طوطے کا استقبال کیا۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ اپنے گھر کے نئے ممبر مینو کے اضافے سے آپ کو ملوارہی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے پوسٹ میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چپکے چپکے ‘جلد ختم ہوجائے گا لیکن مینو میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گا۔عائزہ کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 7 لاکھ سے زائد بار دیکھاجاچکا ہے۔