ایٹم بم کے حق میں نہیں، ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں:علیمہ خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پاکستان کو ڈی نیوکلیئرآئز کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں خود ذاتی طور پر ایٹم بم کے حق میں نہیں ہوں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر کوئی حملہ نہ کرے تو،یہ ڈیٹرنٹ ہے یہ نہیں کہ آپ استعمال کریں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ کونسا بارڈر کھلا ہے، ہمارا تو کوئی بارڈر نہیں کھلا ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ ہمسایوں کے تعلقات اچھے ہوں انڈیا کے ساتھ تنازعات ختم ہوجائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ باقی ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں جائیں جنگ نہ لڑیں تو آپ کو بم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی