سلیکٹڈ گھبرا چکا ۔آصفہ بھٹو نے عوامی مارچ کی تصاویر شیئر کردیں

Mar 03, 2022 | 21:01:PM
آصفہ بھٹو۔تصاویر۔لانگ مارچ۔پنجاب۔حکومت
کیپشن: ے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عوامی مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔


واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ایسے میں آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر عوامی مارچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کرتے ہوئے بھی دِکھایا گیا ہے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نوشہرو فیروز کے عوام کی گواہی کے بعد خیرپور اور سکھر عوامی مارچ کا حصہ بن گئے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ گھبرا چکا ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد ۔ قائد ن لیگ کی معنی خیز مسکراہٹ۔2روز میں جمع کرائے جانے کاامکان