آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے ،اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے۔ بابراعظم

Mar 03, 2022 | 12:35:PM
 آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے ، ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے۔ بابراعظم
کیپشن: بابراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہےکہ مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور بھر پورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا اور اچھی تیاری ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوالیکن یہ کھیل کاحصہ ہے۔

 بابراعظم  نے کہا کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں۔ بارشیں شروع۔موسم کے حوالے سےاہم خبر جانیے

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ٹیم فائنل نہیں، اس حوالے سے صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بس کرکٹ پر فوکس ہے، ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں