یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں

Mar 02, 2022 | 16:11:PM
 یو کرین کی صورتحال۔ انجلینا جولی نے دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کردیں
کیپشن:  انجلینا جولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر   انجلینا جولی نے روس کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی مسلسل بمباری کی تازہ ترین  تصاویر شیئر کردیں ۔

بالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر یوکرین کی کچھ  کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر صارفین کا دل دہل گیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’گزشتہ کئی دنوں میں 0.5 ملین یعنی 5 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہمسائے ممالک میں نقل مکانی کر چکے ہیں‘۔

 انہوں نے کہا کہ  ’اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کا اندازہ ہے کہ اگر صورتحال مزیدخراب ہوئی تو یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

 اداکارہ نے لکھا کہ اس وقت یہ اہم ہے کہ یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے والے ممالک تنازعات اور عدم تحفظ سے فرار ہونے والے تمام افراد کا ایسے ہی خیرمقدم کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا