سینٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ کس کو ڈالے گئے، پتہ چل گیا

Mar 03, 2021 | 23:03:PM
سینٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ کس کو ڈالے گئے، پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑا اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ کم ہو گئے، حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔
 خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کئے۔ وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔