اتفاق ہوگیا تو اامریکہ اور ایران کے درمیان ایم او یو 4 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا، ایرانی نیوز ایجنسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی ایک اہم نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اتفاق ہوگیا تو اامریکہ اور ایران کے درمیان ایم او یو 4 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔
ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی اامریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خبر ایجنسی نے ایرانی مذاکراتی وفد کی میڈیا ٹیم کے رکن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جس میں لبنان کو نظراندار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: صدر ٹرمپ نے دس فیصد گلوبل ٹیرف لگا دیا، نئی ٹیرف وار چھڑنےکاخطرہ
فارس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اامریکہ کے نئے مسودے پر ایران کا جواب ابھی نہیں بھیجا گیا۔ اسلام آباد مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ناکامی کی وجہ ایران کا جوہری مذاکرات میں شمولیت سے انکار تھا۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اامریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایرانی قوم نے ثابت کیا کہ ایران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہوچکا۔
باقر قالیباف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک ردعمل دیں گے۔
ی ہبھی پرھیئے: امریکہ نے ایران کے سب سے بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینج اور 3 شخصیات پرپابندیاں لگادیں