پی پی سے ملاقات مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، اتحادی اور سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، انفورسمنٹ اور ٹیکس نیٹ وسیع کرکے ٹیکس وصولی میں بہتری لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:8 جون کو چھٹی کا اعلان