طلبہ کومصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی؛علی ڈار

مشیر وزیراعلیٰ برائے اے آئی سے ایکس آئی ٹیم کی ملاقات ،تعلیمی نظام میں لارج لینگویج ماڈلز کے انضمام پر تبادلہ خیال

Jun 03, 2026 | 12:25:PM
 طلبہ کومصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی؛علی ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مشیر وزیراعلیٰ برائے اے آئی علی ڈار نے کہاہے کہ طلبہ کو عالمی معیار کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 مشیر وزیراعلیٰ برائے اے آئی علی ڈار سے ایکس آئی ٹیم نے اہم ملاقات کی،ملاقات میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی اورتعلیمی نظام میں مقامی سطح پر تیار کردہ لارج لینگویج ماڈلز کے انضمام پر تبادلہ خیال کیا۔
علی ڈارنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید آسان، تیز اورنتیجہ خیز بنایا جائیگا۔اے آئی ٹیکنالوجی سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے ڈیجیٹل تعلیم کا نیا دور شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
علی ڈارنے مزیدکہاکہ طلبہ کو اپنی زبان اور مقامی تناظر میں جدید تعلیمی مواد تک رسائی حاصل ہوگی