سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے،یہ اجازت صرف ایک ماہ کیلئے ہے اور مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
انہوں نے مزیدکہاکہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، سکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔