کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار نافذ کر دیئے گئے ہیں،صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کودکانوں اورمارکیٹوں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے تحت دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی کی دکانوں کو رات 11 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی،میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جم اور فیول اسٹیشنز کو استثنیٰ دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیٹا لیک ہونے کی خبریں؛ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت آگئی
کابینہ ڈویژن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔