صوبائی حکومت اور ہائیکورٹ کا عید الاضحی کی  چھٹیوں میں تضاد

Jun 03, 2025 | 20:56:PM
صوبائی حکومت اور ہائیکورٹ کا عید الاضحی کی  چھٹیوں میں تضاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ میں 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہونگے ،جاری کردہ  نوٹی فیکشن کے مطابق بلوچستان حکومت اور  بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کردہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں تضاد پایا جاتا ہے۔

ہائیکورٹ آف بلوچستان کے رجسڑار کی جانب سے جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہےکہ ہائی کورٹ میں 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہونگے ۔جبکہ  ایک روز قبل حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیلات ہوں گی ، جبکہ وفاق نے بھی 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید خان ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب مقرر