پنجاب ٹریفک پولیس کا بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی وردی تبدیلی کی گزارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ ممکنہ نئی یونیفارم کا عکس بھی منظرعام پرآ گیا، پولیس زرائع کے مطابق موسمیاتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی یونیفارم کے لیے خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔
2006 میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا،وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا