عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے خود کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پارٹی کا پیٹرن انچیف ہوں گا۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی، انہوں نے کہا بہت ہوگیا ،معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے ،بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ،پاکستان کو اللہ نے کامیابی عطا کی ہے ،پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے جوملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی