پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی 

Jun 03, 2025 | 18:32:PM
پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی ، فافن کے مطابق پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئی ہیں،غیر درست ووٹوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق جیت کا فرق 8 ہزار 535 ووٹوں سے بڑھ کر 39 ہزار 684 ووٹ ہو گیا، گنتی کے وقت 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے، تمام نے اطمینان کا اظہار کیا، پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کا عمل عمومی طور پر منظم تھا۔

رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے، دورانِ پولنگ 121 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے، 116 نے پولنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا  تاہم فافن کو اس پولنگ سٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی۔

 اعلامیے کے مطابق فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فارم 47 رات 1بج کر 15 منٹ پر مکمل کیا گیا، پولنگ سٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی، پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو گنتی ہال سے باہر نکال دیا، پولیس اہلکار پولنگ سٹیشن 169 سے انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی تعطیلات: لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدالتیں 4 روز بند رہیں گی