لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

Jun 03, 2025 | 15:03:PM
لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی چھاؤنی میں ڈولفن ٹیم نے جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے روٹ ڈیوٹی میں مشکوگ گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا، چیکنگ کرنے پر جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا، جس پر چیکنگ کے دوران جعلی پولیس و انٹیلیجنس برانچ کے کارڈز برآمد ہوئے۔

دونوں ملزمان عامر اور دانش مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیئے تھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کر دیے گئے۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن اسکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور حاضر دماغی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی