ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین

Jun 03, 2025 | 13:43:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات  2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد  جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا

 پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا،  لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم  20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔

انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو قتل کیا۔

 پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ، ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان پاکستان کا حصہ، کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ترجمان پاک فوج