معروف کامیڈین پرویز صدیقی نے انتقال کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)معروف کامیڈین پرویز صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
پرویز صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی نامعلوم شخص نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی، جس میں کوئی صداقت نہیں, انہوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بھی بہتر ہے۔
معروف کامیڈین نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اور من گھڑت خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت