چین میں گلاس برج کا پینل اچانک ٹوٹنے سے لوگوں کی دوڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین کے صوبے ہینان میں واقع باؤچوان کلف ورلڈ کے شیشے سے بنے مشاہداتی پلیٹ فارم پر ایک نوعمر لڑکے کی جانب سے چھتری کی نوک مارنے کے باعث شیشے کے اوپری حفاظتی پینل میں دراڑ پڑ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام سیاحوں کو پلیٹ فارم سے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم تین تہوں پر مشتمل خصوصی حفاظتی شیشے سے تیار کیا گیا ہے، اور چھتری کی ضرب سے پہنچنے والا نقصان صرف اوپری تہہ تک محدود رہا، جبکہ نیچے کی دونوں مضبوط تہیں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے سے پلیٹ فارم کی مجموعی ساخت، مضبوطی یا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان پیش آیا۔
انتظامیہ نے متاثرہ شیشے کے پینل کو تبدیل کرنے کے لیے اصل تیار کنندہ کمپنی سے نیا پینل منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیشے کی سطح پر کسی بھی نوک دار چیز سے ضرب لگانے یا نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ باؤچوان کلف ورلڈ کو 2024 میں چین کے اعلیٰ ترین 5A سیاحتی درجہ دیا گیا تھا، اور یہ بلند پہاڑ پر واقع شیشے کا مشاہداتی پلیٹ فارم ہر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟