پنجاب میں تین ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دیئے گئے، تین اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی تبادلےہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کی حکومت نے تین ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے کر دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر کوئی نیا مستقل تقرر ابھی نہیں کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز کو ڈپٹی کمشنر ملتان کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: دس فیصد کو مفت تعلیم نہیں دے سکتے تو سکول بند کر دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو سخت انتباہ
اس کے ساتھ راولپنڈی کے اسسٹنت کمشنر حکم خان کو بھہ عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں کوئی نئی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔
آج 3 جولائی کو جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق کوٹ مومن کے اسسٹنٹ کمشنر محمد اختر کو ٹرانسفر کر کے راولپنڈی صدر کا اسسٹنٹ کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پنڈی بھٹیاں کے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کو ٹرانسفر کر کے کوٹ مومن کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرر کے منتظر رب ڈ،نو کو پنڈی بھٹیاں کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
