26نومبر احتجاج کیس؛علیمہ خانم کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی جانب سے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا گیا۔
26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خانم کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت سوالنامے کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔
دفاع کے حق میں مزید شواہد بھی عدالت میں جمع کرائے جائیں گے اورعلیمہ خانم اپنے دفاع میں ایڈووکیٹ فتح اللہ برکی کو بطور گواہ عدالت میں پیش کریں گے۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت میں استدعاکی،ہم گواہ کے ساتھ اپنے دفاع میں مزید کچھ ثبوت بھی عدالت میں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔