مخالفین ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے : جنید اکبر کا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صدر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) خیبرپختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں ، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے تین ارکان بھی توڑ کر دکھائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بعد جنید اکبر نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے متعلق چیلنج دیا اور کہا کہ مخالفین 35 ارکان کی بات کرتے ہیں میں چیلنج کرتا ہوں 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کا تھا اور اب بھی انہی کا ہے۔
مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاست تو نام ہی مذاکرات کا ہے اور پہلے بھی ہم مذاکرات کیلئے تیار تھے، آج بھی تیارہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ مذاکرات کے نام پر کوئی بتی کے پیچھے لگائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے مقصد مذاکرات نہیں ہونے چاہییں اور نہ ہی ان سے مذاکرات ہونے چاہییں جو بے اختیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیوشن جانے پر جھگڑا،معروف اداکارہ کے بیٹے نے 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی