انڈونیشیا: کشتی ڈوب گئی، 2 افراد ہلاک،43 لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی جارہی تھی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اونچی لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 ہلاک اور 3 زخمی