17جولائی کو عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائیگا،مریم نواز

Jul 03, 2022 | 23:44:PM
مریم نواز ، خطاب
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ17 جولائی کو پنجاب میں عمران خان کی سیاست کا صفایا ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے انتخابی مہم کے سلسلے میں پی پی ایک سو اٹھاون دھرمپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے،فتنہ خان بار بار احتجاج کی کال دیتا ہے لیکن عوام اس کی بات نہیں سنتی ،ان کا کہناتھا کہ آج لو ڈشیڈنگ کا ذمہ دار عمران خان ہے۔اپنے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ ہم سب کچھ ٹھیک کرکے دکھائیں گئے،ان کا کہنا تھا کہ لیک ہونےوالی آ ڈیوپنکی پیرنی فرما رہی تھی کہ یہ ٹرینڈ چلادو جبکہ فرح گوگی پورا صوبہ کھا گئی ،مریم نوازنے مزید کہا کہ کل حمزہ شہبازشریف عوام کو ریلیف دینے جا رہے ہیں ۔
ان کا کہناتھا فتنہ خان کامیگاپراجیکٹ فرح گوگی ہے،فرح گوگی پوراپنجاب کھاگئی ،راتوں رات فرار ہوگئی اور ابھی بچی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب کی دواوں،آٹے اور چینی کے پیسے بنی گالہ جاتے رہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑاپنجاب دشمن کوئی نہیں ،گونیازی گوہوگیااب یہ جگہ جگہ روتاپھر رہاہے،کرسی کیاگئی عمران خان کادماغی توازن ہل گیا،ان کا مزید کہناتھا کہ اسے ووٹ نہ ملنے کا علم ہے اسی لیے نیوٹرلز کو آواز دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرا ن خان نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ،خواجہ آصف کا دعویٰ