بھارت ۔۔ کورونا کے بعد نئی بیماری نے سر اٹھا لیا۔۔ 40ہزار سے زائد لوگوں کی آنکھیں متاثر

Jul 03, 2021 | 20:50:PM
بھارت ۔۔ کورونا کے بعد نئی بیماری نے سر اٹھا لیا۔۔ 40ہزار سے زائد لوگوں کی آنکھیں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں بلیک فنگس نامی پر اسرار بیماری سے لوگوں کی آنکھوں کی روشنی جانے لگی ، متعدد افراد اندھے ہو چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری سے اب تک 40ہزار سے زائد افراد بلیک فنگس سے متاثر ہو چکے ہیں ، بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن ہو جاتا ہے اور بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے ، اس سے کھانسی کیساتھ خون بھی آتا ہے۔
بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں کیوں کورونا کے باعث متاثرین کی قوت مدافعت بہت ہی کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی