آصف زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی

Jul 03, 2021 | 13:19:PM
آصف زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی۔ آصفہ بھٹو اپنے والد کا ہاتھ تھام خیریت دریافت کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے ناساز ہوئی تھی۔سابق صدر کو گزشتہ رات ضیا الدین ہسپتال میں داخل کروا دیا تھا ۔آصف زرداری کی کمر میں تکلیف ہے جس کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب معالجین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے ۔سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ بتائے گئے تھے جو آج ہوئے ہیں ، رپورٹس کی روشنی میں علاج کومزید آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی  گیس لائن پکڑ لی گئی