امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی 

Jan 03, 2026 | 22:23:PM
امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی 
کیپشن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر وینزویلا کے زیر حراست صدر نکولس مدورو کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی دکھائی دے رہی ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ملکیتی سوشل میڈیا "ٹروتھ سوشل"پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔  

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملے کے لیے بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی۔

 دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں نہیں جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں، دونوں شخصیات کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا جائے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  وینزویلا کے صدر مادورو کو نیویارک منتقل کرنیکی تیاریاں