اسحاق ڈار 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

Jan 03, 2026 | 18:38:PM
اسحاق ڈار 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
کیپشن: چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سفیر یو ژیاؤونگ نے آج 3 جنوری 2026 کو بیجنگ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ — X/@ForeignOfficePk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم دورے پر  بیجنگ پہنچ گئے۔  

اسحاق ڈار کل اتوار کے روز بیجنگ میں عوامی جمہوریہ  چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ 

پاکستان اور چین 2026 کے دوران 75 سالہ سفارتی تعلقات ک کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے  مختلف تقریبات اور اقدامات کا انعقاد کریں گے۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار  سال 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

 وزارتِ خارجہ کے  بیان کے مطابق، سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی طریقہ کار ہے اور یہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کے مکمل اسپیکٹرم کا جائزہ لینے کے لیے ایک منظم فورم فراہم کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بات چیت شراکت داری کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرے گی اور پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات پر غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکی اٹارنی جنرل نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو "گرفتار"کرنےکی وجہ بتا دی

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کا اعلان کریں گے، جو 2026 میں منائے جائیں گے۔

ایف او نے کہا کہ یہ دورہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے اور علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے دونوں ممالک کے باہمی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔