قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

Jan 03, 2024 | 18:53:PM
قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ 

این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔ نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے۔ فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ؛جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا

این آئی ایچ کے مطابق کووڈ سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔ کووڈ اور پھیپھڑوں سے متعلق دیگر وائرس سے بچنے کیلئے پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ 

این آئی آیچ کے مطابق ویکسین ابھی بھی کووڈ سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔