مسترد کاغذات نامزدگی کیخلاف تمام درخواستیں یکجا، جواب جمع کراونے کا حکم

Jan 03, 2024 | 16:19:PM
 اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق اب تک دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق اب تک دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعہ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل کے حکم کے مطابق آراو سے ریکارڈ لے کر تمام درخواستوں پر شق وار کمنٹس جمع کرا دیں۔ بلز یا کوئی بھی ادائیگیاں تھیں تو آر او ان ادائیگیوں کیلئے وقت دینے کا مجاز تھا، اختیار ہونے کے باوجود اعتراضات دور کرنے کے لیے آر او نے وقت کیوں نہیں دیا؟

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل میں شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی، ظفر علی شاہ اور دیگر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائر کی تھی۔

سید ظفر علی شاہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی میں خود الیکشن لڑ رہا ہوں، پوچھا گیا کہ کس جماعت سے تعلق ہے؟ تو واضح لکھا ہے کہ پی ٹی آئی سے ہوں۔

مزید پڑھیں: لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کر دیا

الیکشن ٹریبونل نے ظفر علی شاہ سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ایک گاڑی سے متعلق اعتراض ہے، سید ظفر علی شاہ نے جواب دیا کہ وہ گاڑی میں نے 3 سال پہلے بیچ دی تھی۔

عدالت کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کوئی بیان حلفی یا ٹرانسفر لیٹر جمع کروائیں۔ بعدازاں  جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ جمعے کے لیے نوٹس کر رہے ہیں اس روز کیس کو میرٹ پر سنا جائے گا۔