لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کر دیا

Jan 03, 2024 | 15:56:PM
لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی موقف رد کر دیا۔

پارٹی کو جمع کرائے گئے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں،  پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کیلئے ریلیاں کیں، بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی ، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا،  پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے 2 دسمبر 2023 کو شوکاز جاری کیاتھا۔

یہ بھی پرھیں : "سیاسی تقریر نہیں،آئین و قانون کی بات کریں"چیف جسٹس ، لطیف کھوسہ پر برس پڑے