"سیاسی تقریر نہیں،آئین و قانون کی بات کریں"چیف جسٹس ، لطیف کھوسہ پر برس پڑے

Jan 03, 2024 | 15:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  عام انتخابات 2024 میں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہ کرنے پرکیس  کی  سماعت کے دوران لطیف کھوسہ پر برس پڑے۔

دوران سماعت چیف جسٹس کا   لطیف کھوسہ سے  کہنا تھا کہ   الیکشن کمیشن نے کوئی توہین کی ہے تو ثبوت دکھائیں،جس پر تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیتے ہوئے  کہا کہ  میں سی ڈی لایا ہوں اس میں سارے ثبوت ہیں,ہمارے رہنماوں کو  کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیئے گئے،سارے پاکستان نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ کیا ہورہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے  اس پر کہا کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں آئین و قانون کی بات کریں،آپ کہہ رہے آئی جی اور چیف سیکریٹری نے کاروائی کی انکا الیکشن سے کیا لینا دینا ہے،آئی جی اور چیف سیکریٹری نہیں بلکہ شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرداری نظام ختم ہو چکا، یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ  توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن کیخلاف ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کونسے حکم کی توہین کی ہے،آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی درخواست دی گئی اب ثبوت تو دیئے جائیں،مجھے سمجھ نہیں آرہی ہم یہ توہین عدالت کی درخواست سن کیوں رہے ہیں،اگر آئی جی اور چیف سیکریٹری سے مسئلہ ہے تو انکے خلاف درخواست دیں۔