الیکشن کمپئین کے دوران محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Jan 03, 2024 | 14:12:PM
الیکشن کمپئین کے دوران محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)شمالی وزیرستان میں سابق رکن اسمبلی محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

الیکشن کمپئین کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کے قافلے پر  نامعلوم افراد نے فائرنگ  کردی۔

پولیس کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ ، 25 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

پولیس کے مطابق محسن داوڑ حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر موجود ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔