برائلر گوشت کیساتھ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

Jan 03, 2024 | 11:20:AM
برائلر گوشت کیساتھ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سردی بڑھتے ہی فارمی انڈوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق  فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں آج بھی 2روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے ،اضافے کے بعد انڈے کی فی درجن قیمت 378 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں انڈے 450روپے درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہونے لگا،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ11220 روپے جاری ہے۔

انڈوں کیساتھ  شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 11روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 541 روپے فی کلو مقرر ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 360  جبکہ پرچون ریٹ 374روپے کلو مقرر   کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ہوگیا