گھریلو جھگڑا یا پھر کچھ اور ۔ْ۔نانا نے 2 سالہ نواسی کو ذبح کر دیا

Jan 03, 2022 | 21:27:PM
ملزم، جاوید، مقتولہ، دعا
کیپشن: ملزم جاوید اور مقتولہ دعا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں نانا نے  2 سالہ نواسی کو ذبح کر کے بیدردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ اندرون بھاٹی گیٹ میں ایک المناک واقعہ میں نانا نے نواسی کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کردیا،  پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ کوچہ رنگریزہ کے رہائشی ملزم جاوید نے 2 سالہ دعا کو ذبح کر کے جان لی۔پولیس کا کہناتھا کہ ملزم جاوید کی بیٹی ماہ جبین کی 3 سال قبل عمر فاروق سے شادی ہوئی تھی، 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تو خاتون دو سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر میں مقیم تھی۔بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چلو چلو سعودیہ۔۔کونسی ملازمتوں کی تعداد کم ہو گئی۔؟۔فوری اپلائی کریں