دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق

Jan 03, 2021 | 23:10:PM
دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چمالنگ کے علاقے چھ فٹی ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیاجبکہ 7 کو بچا لیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق چمالنگ کے علاقے چھ فٹی ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرگئی ،پولیس ذرائع کے مطابق زہریلی گیس بھرنے سے 8 کانکن بے ہوش ہوکر کان کے اندر پھنس گئے، تین گھنٹے بعد ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر سات کانکن بے ہوشی کی حالت میں کان سے نکال لئے گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت غلام حیدر ولد غلام علی ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے،بے ہوش ہونے والے کانکنوں میں غنی،نسیم سید کریم،شاہ ولی،فرید عبدالرقیب اور زمین گل شامل ہیں،جاں بحق کانکن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے کانکنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔